حسن پانے کا راز لےلیں
کسی کو ﷲ پاک نے خوبصورت بنایا ہے اورجو انسان نماز کا
پابند ہے اس کا پانچ وقت وضو کے سبب حسن کم نہیں ہوتا۔
باقی رہی قدرتی رنگت کی بات تو اس میں اضافی حسن پانے
کے لیے جو کہ ہمیں دوسروں سے الگ بنائے۔ تواک چھوٹا
اورآسان ٹوٹکہ آپکے لیے پیش خدمت ہے۔
کھیرے کا رس
عرق گلاب
ناریل کا دودھ
ایک عدد کپ کھیرے کا رس، ایک عدد کپ عرق گلاب،ایک عدد
کپ ناریل کا دودھ، (کوکونٹ ملک) ان تینوں کو اچھی طرح
مکس کرلیں۔ مکس کرکے سپرے والی بوتل میں رکھیں اور ہر
وضو کے بعد یا دن میں تین(3) ٹائم جلد پرسپرے کریں اور پھر
کمال دیکھیں ۔ اکثرتو(کوکونٹ ملک) مار کیٹ سے مل جاتا ہے
لیکن اگر نہ ملے تو پھر خود ہی گھربنا لیں۔ ایک انچ ناریل کے
ٹکڑے کوایک کپ پانی میں ڈال کراچھی طرح بلنیڈرکرلیں
پھراسے چھان لیں آپکا (کوکونٹ ملک) تیارہے انشاﷲ اس
سے چہرے کا حسن اورساتھ ساتھ چہرے پر چھائیاں بھی ختم
ہو جاتی ہیں۔





0 تبصرے