چنے کھائیں(8) پونڈ وزن گھٹائیں
سفید یا کابلی چنےکا استمعال ہرگھرمیں ہی کیا جاتا ہے،اکثرلوگ چنوں کی چاٹ بنا کر کھاتے ہیں، کوئی اُبلےہوئےانڈوں اورآلو کے ساتھ سفید چنوں کا سالن پکاتا ہے،اورکچھ لوگ تو سفید چنوں کا پلاو بھی پسند کرتے ہیں، چنےدو(2) رنگ کے ہوتے ہیں ایک سفید اور دوسرے کالےچنے، دونوں کی افادیت مختلف ہوتی ہے، سفید چنوں کے فوائد سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ سفید چنے پروٹین حآصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ سفید چنےمیں پروٹین کثیرمقدارمیں ملتےہیں، پھراس کا گلائسیمک انڈکس بھی کم ہوتاہے۔ اسی بنا پر سفید چنا وزن کم کرنے کے سلسلے میں بہترین غذا ہے۔ تحقیق کےمطابق جوخواتین و حضرات دو(2) ماہ تک سفید چنےکواپنی بنیادی غذا رکھتے ہیں ان کا وزن (8) پونڈ کم ہو جاتا ہے


0 تبصرے