یاقدوس (اے پاکیزہ)
ایک سو۔100۔ مرتبہ یاقدوس روزانہ پڑھنے سے تھکان اورہر قسم کی محتاجی سے اللہ کی امان مل جاتی ہے بلا وجہ کی تھکاوٹ نہیں ہوتی۔
جس کسی کا بھی عبادت میں دل نہ لگتا ہو تو روٹی کے ایک ۔1۔ ٹکڑے پر یا سبوح یا قدوس ایک۔1۔ مرتبہ لکھ کرکھا لیا کرے۔ کسی دوسرے افراد کے لیے لکھ سکتے ہیں انشااللہ نمازپڑھنے اورعبادت کا ذوق وشوق پیدا ہو گا۔
اس کے علاوہ یہ اسم مبارک عزت کے لیےخاص مخصوص توجہ دلاتا ہے ایک سوستر۔170۔ مرتبہ یاقدوس صبح ۔شام پڑھیں ۔
روزانہ نوے۔90۔ مرتبہ یاقدوس پڑھے تو اللہ تعالی اس کا دل روش کر دیتا ہے۔
دوران سفریاقدوس پڑھنے سے تھکان ختم ہو جاتی ہے۔
کسی کھانے کی چیز پرتین سو انیس ۔319۔ مرتبہ یاقدوس پڑھ کر دم کر کے کھلا دیں تو سب دوست بن جائیں گے۔ انشااللہ بھائی، دیگر گھر کے تمام افراد،اولاد،شوہر، بہنن،سب کو کھلا سکتے ہیں۔


0 تبصرے