زندگی کا کٹھن سفرآسان بنائیں
زندگی کے تمام احسسات اپنی جگہ، لیکن اس احساس کا کوئی متبادل نہیں کہ اپنے دن کا بہترین وقت اپنے شریک حیات کے ساتھ گزاریں، اس کے لیے ضرورت ہے ایک وقت طےکرنے کی، سب پہلے تو آپ ایک وقت طے کر لیں جس میں صرف آپ دونوں ہی ایک دوسرے کے ساتھ ہوں،اور کسی بھی چیز کی کوئی مداخلت نہ ہو۔ حتیٰ کہ اس دوران اگر کچھ دیر کے لیے اپنا اپنا موبائل بھی بند کردیں تو بہت ہی بہتر ہو گا، انشااللہ اس طرح سے دونوں فریقین کے درمیان ایسی محبت پروان چڑھتی ہے جوزندگی کے ہرکٹھن راہوں کے سفر کوبہت ہی آسان بنا دیتی ہے۔ ساتھ ہی ہر فیصلہ کرنےمیں بہترمشورہ میسرہوتا ہے۔ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کا مطلب صرف یہ نہیں کہ آپ مل کر ٹی وی دیکھیں یا موبائل کا استمعال کریں بلکہ کئی دوسرے کام کیے جا سکتے ہیں۔ مثلا کہیں سیروتفریح کے لیے چلے جانا، وغیرہ ۔


0 تبصرے