منتخب ٹوٹکے، خواتین و مرد کے لیے یکساں مفید

 مردوں و خواتین کے لیے یکساں منتخب ٹوٹکے

شوگر کنٹرول کرنے کے لیے۔

شوگر کنٹرول کرنے کے لیے


خدا نخستہ اگر کسی کو شوگر جیسے مرض کا سامنا ہے،تو دو۔2۔ عدد بھنڈیوں کو اوپر اور نیچے کا حصہ کاٹ کرپھنیک دیں، درمیان والے حصے رات بھر پانی میں بھگو دیں، صبح بھنڈی کو ہلائے بغیرپانی گلاس میں نکال کر پی لیں،انشااللہ شوگر کنٹرول ہو جائے گی


دانت کا درد غائب کرنے کے لیے

دانت کا درد غائب کرنے کے لیے

اگر دانت میں درد ہو تو چند دانے میتھی لے کر دو۔2۔ گلاس پانی میں اوبال لیں، جب ہلکا نیم گرم ہو جائے اس پانی سے کلیاں کرنے سے انشااللہ دانت کا درد ختم ہو جائے کا۔


نید لانے کے لیے 

نید لانے کے لیے

اگر کسی وجہ سے کئی دنوں سے نید نہ آرہی ہو تو ایک۔1۔ چمچ خشخاش لے کر ململ کے کپڑے میں باندھ کر پوٹلی بنا لیں۔ رات کو سونے سے پہلے ایک۔1۔ پیالی نیم گرم دودھ میں خشخاش کی یہ پوٹلی ایک۔1۔ سے دو۔2۔ مرتبہ گول گول گھما کر فورا پی لیں۔ انشااللہ اس سے نہ صرف پر سکون نید آ جائے گی بلکہ صبح تازہ دم ہو کر آٹھیں گے۔


چھینکیں روکنے کے لیے۔

چھینکیں روکنے کے لیے

اگر مسلسل چھینکیں آ رہی ہو۔ تو انہیں روکنے کے لیے تازہ ہرا دھنیہ سونگنھیں۔ انشااللہ اس عمل سے فورا چھینکیں روک جائیں گی۔


تروتازہ چہرے کے لیے۔

تروتازہ چہرے کے لیے۔

چند قطرے سفید سرکے کو۔ ایک کھانے کے چمچ دہی میں ملا کر چہرے پر لگائیں چند منٹ کے بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، انشااللہ اس سے چہرہ  بالکل ترو تازہ ہو جا ئے گا۔


منہ کے چھالے ختم کرنے کے لیے۔

منہ کے چھالے ختم کرنے کے لیے

اگر کسی وجہ سے منہ میں چھالے ہو جائیں تو ایک۔1۔ چائے کا چمچ کلونجی، دو۔2۔ گلاس پانی ڈال کر ابال لیں۔ پانی نیم گرم ہونے کے بعد کلیاں کرنے سے انشااللہ منہ کے چھالے ختم ہو جائیں گے۔


چمکدار اور خشکی سے پاک بالوں کے لیے۔

چمکدار اور خشکی سے پاک بالوں کے لیے

اگر سر میں خشکی ہے،اور بال بے جان نظر اتے ہیں تو نہانے کے بعد ایک چوتھائی۔1/4۔ چائے کا چمچ زیتون کا تیل لےکراس دو۔2۔ قطرے لیموں کے ملا کر گیلے بالوں میں مساج کریں، انشاللہ اس سے خشکی دور ہو جائے گی اور بال چمک دار ہوجائیں گے۔


برتنوں کی حفاظت کے لیے۔

برتنوں کی حفاظت کے لیے

نان اسٹک کے برتنوں کو خراب ہونے سے پہلے بچائیں،

تھوڑا سا سلاد کا تیل لے کرنان اسٹک برتنوں پر ملیں، انشااللہ اس سے برتنوں کی پالش محفوظ رہے گی۔


چہرے کے بلیک ہیڈز ختم کرنے کے لیے۔

چہرے کے بلیک ہیڈز ختم کرنے کے لیے

اگر چہرے پر بلیک ہیڈز ہو گے ہیں توپریشان ہونے کی ضروت نہیں ہے۔  کیونکہ اب علاج آپ کے پاس موجود ہہے 

سرخ ٹماٹرکاٹ کر فرج میں رکھ دیں جب خوب یخ ہو جائیں تو انہیں چہرے پر ملیں۔ انشااللہ جوبلیک ہیڈز ہیں وہ نکل جائیں گے اور چہرہ صاف و شفاف ہو جائے گا۔


 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے