خوشگوارلمحات پائیں
محتاجی آپ سے دور رہے گی، بعد نماز فجر ہاتھ پھیلا کر دس(10) مرتبہ یا باسطُ پڑھیں، پھرہاتھ چہرے پرپھرلیں، انشاللہ اس عمل سے رزق کشادہ ہو گا، غموں سے نجات مل جائے گی، تنگد ست نہ ہو گا۔
آنکھوں کے امراض، ہرفرض نماز کے بعد اپنا دایاں ہاتھ پیشانی پررکھ کر گیارہ(11) مرتبہ یانورُ ایک ہی سانس میں پڑھیں، یہ آنکھوں کے ہر مرض کے لیے شافی وکافی علاج ہے، اس سے انشااللہ نظر مکمل ٹھیک ہو جاتی ہے۔
بچوں کا زیادہ رونا، سورۃ الناس اورسورۃ الفلق تین(3) بار پڑھ کر بچوں کو دم کریں، یا پھر دونوں سورۃ لکھ کر گلے میں ڈالیں۔ انشااللہ بچے کوبلا وجہ رونے میں شفا ہوگی۔
قرض سے نجات پائیں، اگر کوئی شخص مقروض ہو گیا ہو قرض اتارنا مشکل ہو گیا ہو یا پھر کوئی سبب نظر نہ ائے تو ایسی صورت میں یہ عمل ان سب کے لیے ہے، روزانہ بعد نماز فجر یہ عمل کریں،اول آخرتین(3) باردرود ابراہیمی اور اکتالیس(41) مرتبہ سورۃ نصر پڑھیں، انشااللہ قرضہ اتر جائے گا۔


0 تبصرے