واہ ناشتےمیں میوہ جات
جی جناب اب آپ خشک میوہ جات ناشتےمیں بھی کھائیں
ہم سب جانتے ہیں کہ سردیوں کا موسم خاص طورپرخشک میوہ جات سے لطف اندوز ہونے کا موسم ہے، اور سردیوں کے اس ٹھنڈے موسم میں خشک میوہ جات سے بھر پور مزہ لینے کا بہترین وقت ناشتے کا وقت ہے۔ یوں تو آپ ان مزیدارمیوہ جات سے کسی وقت بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں، چلتے پھرتے، صبح کے وقت ذکرکرتے ہوئے، یا کوئی کتاب پڑھتے وقت، آپ ایک مٹھی بھرخشک میوہ جات سے لطف اندوزہو سکتے ہیں، قدرت کا یہ خاص انمول تحفہ اپنےاندرتوانائی کی بھر پورمقدار رکھتا ہے یہ سب کے لیےانتہائی صحت بخش ہیں۔ اوران کا لا جواب مزہ آپ کوخوب راحت اور سکون بخشتا ہے۔ اچانک جب بھی آپ بھوک محسوس کریں تواس وقت بھی کھانے کے لیےڈرائی فروٹس بہترین ہیں، مگران کا زیادہ استمعال نہ کیجئے۔ خاص طورپراگرآپ گرم علاقوں میں رہتے ہیں تو محتاط تعداد سےزیادہ استمعال ہرگزنہ کریں۔ انشااللہ محتاط مقدارمیں کھانےسےصحت بخش فائدہ ہو گا۔


0 تبصرے