سرکہ سیب کےچند معجزاتی فوائد

سرکہ سیب کےچند معجزاتی فوائد

سرکہ سیب کےچند معجزاتی فوائد



سفید سرکہ گھریلو استمعال میں فوائد کا حامل ثابت ہوتا ہے مگر سیب کا سرکہ اس سے بھی زیادہ فائدہ مند ہے۔ خاص طور پر طبی مقاصد کے لیے، سیب کا سرکہ صحت کے لیے بہت مفید مانا جاتا ہے۔ یہاں اس کے کچھ فوائد دئیے جا رہے ہیں، ہو سکتا ہے ان کو پڑھ کرآپ بھی سیب کا سرکہ اپنے کچن کا حصہ بنا لیں،

سیب کا سرکہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، ایک جاپانی تحقیق کے مطابق روزانہ سیب کا سرکہ استمعال کرنے سے لوگوں میں کولیسٹرول کی سطح کم ہو تی ہے۔

 سیب کا سرکہ جسمانی وزن میں کمی کرنے کے لیے فائدہ مند ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں موجود ایسٹک ایسڈ خوراک کی خواہش کم کر کے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے خیال میں سیب کا سرکہ نظام ہاضمہ کو بھی تیز کرتا ہےجس کے نتیجے میں دوران خون میں بہت کم کیلوریزباقی رہتی ہیں۔

 نظام ہاضمہ کے لیے مفید، سیب کا سرکہ نظام ہاصمہ کے لیے فائدہ مند ہے، جو کہ غذا کے ٹکڑے ہونے میں مدد کرتا ہے،سیب کے سرکے کو پانی میں ملا کر استمعال کرنے سے بد ہضمی، قبض جیسے امراض سے بچانے میں مدد دیتاہے۔

 کیل مہاسوں کو صاف کریں، سیب کا سرکہ ایک قدرتی ٹانک ہے جو جلد کو صحت مند بناتا ہے اس کی جراثیم کش خوبیاں کیل مہاسوں کو کنٹرول میں رکھتی ہیں۔ جلد کونرم اور لچکدار بنانے کا کام بھی کرتی ہیں۔   

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے