گلاب کے پھول جسم کےلیے معالج

 

گلاب کے پھول جسم کےلیے معالج

گلاب کے پھول جسم کےلیے معالج


آنتوں کی سوزش میں مفید، اگر آنتوں کی خارش،کمزوری،یا خونی  وصفراوی رطوبت کے باعث اسہال کی کفیت ہو تو گلاب بطور سفوف یا گلاب کا عرق استمعال جا سکتا ہے۔

سر درد اور زخم میں مفید، گلاب کے پھولوں سے نکالا جانے والا شہد بہت سے امراض کا شفا بخش علاج ہے عرق گلاب کا استمعال امراض قلب، امراض گردہ اور گرمی سے ہونے والے سر درد، زخم کوخشک کرنے، اورجسمانی وزن کو کم کرنے کے لیے بے حد مفید ہے۔

گلاب کےجوشاندے سے وٹامن سی کی کمی دور ہوتی ہے،گلاب کے پھول لے کر پتیاں الگ کر لیں اب جو ڈنڈیاں بچیں گی ان کو ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر ابال لیں، ایک کپ پانی رہ جائے، اس کو چھان لیں قہوہ تیار ہے، حسب ضرورت چینی ملا سکتے ہیں وٹامن سی کی کمی دور کرنے  کے لیے اس قہوہ کا استمعال کیا جا سکتا ہے۔

آنکھوں کی سرخی اور سوجن،دور کرنے کے لیے عرق گلاب کا کوئی ثانی نہیں، روزانہ تین وقت آنکھوں میں عرق گلاب کے قطرے ڈالنے سے سوجن اور سرخی ختم ہوجاتی ہے،اور آنکھیں صحت مند رہتی ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے